ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلاسٹک مصنوعات سے ناخوش تاجر، بی ایم سی نے وصول کیا 2.95 لاکھ جرمانہ

پلاسٹک مصنوعات سے ناخوش تاجر، بی ایم سی نے وصول کیا 2.95 لاکھ جرمانہ

Wed, 27 Jun 2018 00:37:50    S.O. News Service

ممبئی26جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی ایم سی نے گزشتہ تین دنوں میں پلاسٹک پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 2.95 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ویسے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس قدم سے اس پر سب سے برا اثر پڑا ہے۔ بی ایم سی نے ریاست میں کیری بیگو اور تھرموکول سمیت پلاسٹک کی چیزوں کے استعمال پر 23 جون کو پابندی لگنے کے بعد سے 8000 سے زائد اسٹورز کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بلدیہ کی ٹیموں نے 8061 دکانوں کا معائنہ کیا اور 59 دکانوں میں ممنوعہ مصنوعات ملی ۔ انہوں نے بتایا کہ مہا نگر پالیکانے کل 2.95 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔معائنے کے دوران میونسپل کی ٹیموں نے پایا کہ سب سے زیادہ دکانوں نے پلاسٹک کے متبادل ڈھونڈ لیا ہے۔ لیکن کپڑا مینوفیکچرر کی تنظیم بھارت مرچنٹ چیمبر کے ٹرسٹیز راجیو سنگھل نے دعوی کیا کہ کپڑے کی دکانیں اس پابندی سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ انڈین بیکری ایسوسی ایشن کے صدر کے پی ایرانی نے کہا کہ کچھ چیزیں (ٹوسٹ) اگر غیر پلاسٹک کور میں رکھی جاتی ہیں تو وہ نمی کی شکار ہو جاتی ہیں۔


Share: